English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب 2020 میں مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

share with us

ریاض :28اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب 2020 میں مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، کانفرنس کی سرپرستی سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آئندہ سال مارچ کے اواخر میں مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس کا انعقاد ہو گا، ریاض میں ہونے والی اس کانفرنس کی سرپرستی سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کریں گے۔ وہ سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

یہ کانفرنس تجربات کے تبادلے اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر معلومات اور مصنوعی ذہانت کی دنیا میں سرگرم اداروں اور کمپنیوں کے بیچ شراکت داری کے معاہدوں کے لیے ایک سالانہ فورم کی حیثیت رکھتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ عالمی کانفرنس 30 اور 31 مارچ 2020 کو ریاض شہر میں واقع کنگ عبدالعزیز کنوینشن سینٹر میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے مصنوعی ذہانت کے میدان میں اور اس جدید شعبے میں عالمی کوششوں میں سعودی عرب کا قائدانہ کردار مضبوط ہو گا۔

علاوہ ازیں کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے معاشرے اور معیشت پر اثرات اور اس ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے طریقوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سربراہ اور انتظامی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے رواں سال 2019 میں فیوچر انویسٹمنٹ فورم کے تیسرے ایڈیشن میں کہا تھا کہ مصنوعی ذہانت آج کے دور میں کئی شعبوں کے اندر ڈیجیٹل تغیر میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔ ان میں سرکاری، تجارتی، صنعتی شعبوں کے علاوہ صحت اور دیگر میدان شامل ہیں۔

سعودی عرب میں آئندہ سال ہونے والی مصنوعی ذہانت سے متعلق کانفرنس میں سرکاری سطح پر اعلی ترین نمائندگی دیکھنے میں آئے گی، کانفرنس میں سیاسی رہنماؤں ، عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان اور ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کے علاوہ محققین، دانش ور، سرمایہ کار اور کاروباری منتظمین شرکت کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا