English   /   Kannada   /   Nawayathi

بچے کو تھپڑ مارنے پر لاکھوں روپے جرمانہ

share with us

دبئی:28اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کی مقامی عدالت نے بچے کو تھپڑ مارنے کے جرم میں خلیجی شخص کو لاکھوں روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے بچے کو تھپڑ رسید کرنے کے جرم میں ایک ماہ معطل قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

فجیرہ پولیس نے بچے کی شکایت پر عدالتی سمن بھیج کر مجرم کو تفتیش کے لیے بلایا اور پبلک پراسیکیوٹر نے اس پر بچے کے ساتھ نامناسب عمل کا الزام عائد کیا۔

مجرم نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ ایک شاپنگ مال کے بیت الخلامیں رفع حاجت میں مصروف تھا کہ اس دوران دروازے پر زور زور سے دستک دی گئی جس پر اسے شرمندگی محسوس ہورہی تھی اور شدید غصہ آرہا تھا۔

مجرم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی وہ بیت الخلا سے باہر آیا تو بچہ زور زور سے ہنسنے لگا، دراصل وہ اپنے دستوں کے ساتھ مل کر مزاق کررہا تھا جس پر وہ آگ بگولہ ہوگیا اور بچے کو سبق سکھانے کے لیے ہلکا سا تھپڑ مارا۔

مجرم نے کہا کہ بچے کوتھپڑ مارنے کا مقصد اس کی تضحیک کرنا نہیں تھا بلکہ آئندہ ایسی شرارت کرنے سے روکنے کے لیے تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خلیجی شخص کو ایک ماہ معطل قید کی سزا اور 20 ہزار درہم یعنی قریباً ہندوستانی اعتبار سے3,85,962.36 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنا دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا