English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں سیلاب سے 7 افراد جاں بحق، اور متعدد زخمی

share with us

ریاض:28اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب  کے شمال مشرق میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے سیلابی صورت اختیار کرلی، سیلابی ریلا شہری علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث نظام زندگی معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہوگیا۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے 16 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حفر الباطن کے اسکول بند ہیں۔

 

بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ کاریں زیر آب ہیں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ متاثرہ شہریوں کو سرکاری عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا