English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات کا ویزا اب موبائل پر حاصل کریں

share with us

دبئی:23اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر ملکی و مقامی شہریوں کے لیے ویزہ حصول کا عمل انتہائی آسان بنا دیا، محکمہ غیر ملکی امور اور رہائش کے جنرل ڈائرکٹوریٹ (جی ڈی آر ایف اے) نے کہا ہے کہ اب خاندانی ویزے کی درخواست ، تجدید یا منسوخی کے لئے کسی تحریری درخواست کی ضرورت نہیں بلکہ یہ موبائل کے ایک بٹن سے کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ غیر ملکی امور اور رہائش کے جنرل ڈائرکٹوریٹ (جی ڈی آر ایف اے) نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجا جس میں کہا گیا کہ ” اگر آپ کو اپنی بیوی اور بچوں کا رہائشی ویزا حاصل کرنا ہو ، اسی کی تجدید یا تنسیخ کرانا ہو تو دبئی ناؤ ایپ کے ذریعے یہ کام کیے جاسکتے ہیں، یہ وہ واحد سرکاری ایپ ہے، جو 88 سرکاری خدمات پیش کررہی ہے۔

ایپ کے استعمال سے کسی بھی ویزا درخواست کی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے یا کسی جی ڈی آر ایف اے کی سروس کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ ایپ صارف کو فیملی ویزا کی درخواست کے بارے میں اور کسی بھی فیملی ممبر کو دبئی لانے کیلئے نیا رہائشی ویزا حاصل کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے، قبل ازیں خواہش مند شخص مملکت میں قائم جی ڈی آر ایف اے کی کسی برانچ میں جاکر صرف ویزا منسوخ کرسکتا تھا۔

ویزہ منسوخی کا عمل جی ڈی آر ایف اے مرکز کے ذریعہ ہونا ضروری ہے، جس نے رہائشی ویزا پر مہر لگائی، ٹائپنگ سینٹر اسپانسر کی جانب سے منسوخی کے فارم کو پُر کیا جائے گا اور جی ڈی آر ایف اے ویب سائٹ کے ذریعے اس پر آن لائن عملدرآمد کرے گا۔

خیال رہے جی ڈی آر ایف اے کی جانب سے کاغذی لین دین اب ختم ہوچکا ہے جبکہ دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری محکمے آئندہ دو سالوں میں کاغذی لین دین ختم کردیں۔

ایک ٹویٹ میں شیخ ہمدان نے دبئی پیپر خاتمے کی حکمت عملی کی تعریف کی اور اسے کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2021 تک کاغذ کے فضلے کو روکنے میں مزید کام کیا جاسکتا ہے۔

دبئی پیپر لیس اسٹریٹیجی کو شیخ داخلہ نے فروری 2018 میں شروع کیا تھا تاکہ تمام داخلی اور خارجی حکومت کو صارفین کے لین دین کو ڈیجیٹلائز کیا جاسکے ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام لین دین 100 فیصد پیپر لیس ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا