English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی ایس کے 27 اراکین قانون سازیہ پارٹی قیادت سے ناراض 

share with us

بنگلورو 22/ اکتوبر 2019(فکروخبر/ ذرائع) جے ڈی ایس کے گیارہ اراکین لیجس لیٹو کونسل سمیت 27اراکین قانون سازیہ نے پارٹی قیادت سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ضمنی انتخابات سے قبل اپنے اگلے منصوبوں کے بارے میں بتادیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا، سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوای اور سابق وزیر ریونا کے ساتھ ان اراکین کے تعلقات میں تلخی کے دور ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل جب ان اراکین نے ملاقات کی تھی تو دیوے گوڑا نے ان کے درمیان مفاہمت کرانے کی کوشش کی تھی لیکن ان میں کسی نے بھی اس کے بعد ان کے سامنے حاضر ہونے کی کوشش نہیں کی۔ یہ تبدیلی ایسے وقت میں آئی ہے جب 5دسمبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ یہ ناراض اراکین نومبر کے پہلے ہفتہ میں منگلور میں میٹنگ کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے لیکن پارٹی نے کسی بھی طرح کی گھبراہٹ کا مظاہرہ کیے بغیر کہا ہے کہ اس برگشتگی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گا۔ ایک سینئر پارٹی لیڈر نے کہا کہ جب وہ کانگریس کے ساتھ مل کر اقتدار میں تھے تو انہوں نے ہمارے حلقوں کو فنڈ مختص کرنے سمیت کسی بھی معاملہ میں ہم سے مشورہ نہیں کیا تو کیا اب ایسے وقت میں ہم ان کے ساتھ رہیں جب ہماری ان کو ضرورت ہی نہیں ہے۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ناراض اراکین کی تین گروپ بن گئے ہیں، اراکین اسمبلی کی قیادت گبی کے ایم اے اے ایس آر سرینواس کرہے ہیں، اراکین لیجس لیٹو کونسل بسوراج ہوراٹی کی زیر قیادت ہیں اور سابق اراکین اسمبلی ناگ منگلا کے سابق ایم ایل اے سریش بابو کی قیادت میں ہیں۔ حال ہی میں میسور کے دور اراکین اسمبلی کی کارروائیوں سے پارٹی کو نقصان ہوا ہے۔ جے ڈی دیوے گوڑا بی جے پی سے قریب ہوئے ہیں اور سارا مہیش نے حال ہی میں استعفیٰ دیا ہے۔ گیارہ اکتوبر کو ہوراٹی کی قیادت میں ناراض اراکین لیجس لیٹو کونسل کی میٹنگ ہوئی تھی، اس میٹنگ میں صرف تین اراکین بی ایم فاروق، ایس ایل بھوجے گوڑا اور ایس ایل دھرمے گوڑا غیرحاضر رہے تھے۔ اگر پارٹی نے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش نہیں کی تو وکلیگا طبقے کے اراکین قانون سازیہ کانگریس میں شامل ہونے پر غور کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چند جے ڈی ایس اراکین اپوزیشن لیڈر سدارامیا کے رابطے میں ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ کانگریس میں شامل ہوکر ان کا مستقبل بہتر ہوسکتا ہے۔ریاستی جے ڈی ایس صدر ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے لیے پورا ہفتہ پارٹی دفتر میں رہیں گے اور ریاستی لیڈروں میں کوئی اختلافات ہوں تو اسے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا