English   /   Kannada   /   Nawayathi

الفلاح یوتھ اسوسی ایشن اور کارگدے کے ذمہ داروں نے ہیسکام دفتر پہنچ کر پرانے میٹر دوبارہ نصب کرنے کا کیا مطالبہ 

share with us

بھٹکل  22/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) نئے بجلی میٹر نصب کرنے کے بعد بجلی بل میں اضافہ کی شکایت کرتے ہوئے الفلاح یوتھ اسوسی ایشن اور کارگدے کے ذمہ داروں نے ہیسکام دفتر پہنچ کر ایک یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ نئے بجلی میٹر نصب کرنے کے بعد بجلی بل میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو کہ بات سمجھ سے باہر ہے۔ اسی طرح ڈیجیٹیل میٹر میں خرابی کی صو رت میں انہیں پتہ بھی نہیں چلتا ہے کہ میٹر صحیح طرح سے کام کررہا ہے یا نہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس میٹر کو نصب کرکے چلے جانے کے بعد دوبارہ ان کی طرف سے اس کی جانچ بھی نہیں کی جاتی جس کی صورت میں بجلی بل زیادہ آنے سے مکینوں کو جو پریشانیاں پیش آرہی ہیں وہ بیان سے باہر ہیں۔ اسی لیے ان میٹروں کی سال میں دو سے تین مرتبہ جانچ ہونی چاہیے۔ یادداشت میں پرانے میٹروں کو دوبارہ نصب کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے عوام کو راحت دلانے کی بات کہی گئی ہے۔ ذمہ داروں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ میٹر ریڈنگ کا کام وقت انجام دیتے ہوئے بجلی کا بل متعلقہ تاریخ کو ہی حوالے کیا جائے گا۔ بعد میں دینے سے جو عوامی سطح پر پریشانیاں پیش آرہی ہیں اس سے اکثر لوگ غافل رہتے ہیں۔ متعلقہ تاریخ کے گذرنے کے کئی دنوں بعد بجلی بل میں اضافہ یونٹ کے زیادہ ہونے سے ہوجاتا ہے جو بات اکثر عوام کی سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ ذمہ داروں نے افسران سے بات چیت کے دوران ان کے مطالبات کو اعلیٰ افسران تک پہنچا کر جلد اس کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔ افسران نے یادداشت وصول کرنے کے بعد یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آپ کے مطالبات کو اعلیٰ افسران تک ضرور پہنچائیں گے۔ انہو ں نے درخواست کی کہ اسی طرح ہیسکام کو اپنے مشوروں سے نوازتے رہیں۔ اس موقع پر مولاناوصی اللہ ڈی ایف ندوی، جناب شوکت صاحب اور دیگر ذمہ داران  موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا