English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو تباہ کر رہا ہے: اردن

share with us

عمان :22اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)اردن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یک طرفہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے نتیجے میں قضیہ فلسطین کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیل عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی کوششوں کو تباہ کررہا ہے۔

مرکزاطلاعات کے مطابق اردنی وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ عرب اقوام کا قضیہ فلسطین کے حوالےسے موقف فلسطینی قوم کے مکمل حقوق پرمرکوز ہے۔ تمام عرب ممالک فلسطینی قوم کی مکمل آزادی اور خود مختاری چاہتےہیں۔ ہم ایک ایسی فلسطینی مملکت کے قیام کے لیے کوشاں ہیں جس کی سرحدیں سنہ 1967ء کی عرب ۔ اسرائیل جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقوں پر مشتمل ہوں اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے عرب ممالک کا موقف ناقابل تغیر ہے اور ہم مشرق وسطیٰ میں دیر پر قیام امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

اردنی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں رہ نمائوں نے قضیہ فلسطین، شام کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا