English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کے چشمہ امن آپریشن کے خلاف ایران کا پروپیگنڈہ آپریشن

share with us

انقرہ :22اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کے ٹیلی ویژن چینل نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کو ترکی کے آپریشن چشمہ امن کے خلاف توڑ موڑ کر پیش کیا ہے۔

ترکی کی جنوبی سرحد پر دہشت گردی کوریڈور کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے شروع کئے گئے آپریشن چشمہ امن  کا تائثر بگاڑنے کی کاروائیوں میں ایران کا ٹیلی ویژن چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔

ایران کے ہسپانوی زبان میں نشریات دینے والے ٹیلی ویژن چینل HİSPAN نے  دہشت گرد تنظیم  کی طرف سے تل ابیض میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے سے بھاگتے شہریوں کی تصویر کو مبالغے کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

علاقے میں موجود اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے فوٹو رپورٹر  نے مذکورہ تصویر کو اس کے سیاق و سباق کے ساتھ پیش کیا ہے  اور کہا ہے کہ تل ابیض میں YPG/PKK کی بچھائی بارودی سرنگ میں دھماکے  کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی مدد کی۔

آپریشن چشمہ امن  کا تائثر بگاڑنے کے لئے استعمال کی جانے والی تصاویر  کے بارے میں ثابت ہو گیا ہے کہ یہ دہشتگرد تنظیم کی بچھائی مائن کے دھماکے کی تصاویر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا