English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں نے سوڈانی فوجیوں کے جتھے کو اسیر بنالیا

share with us

الحجہ :22اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)حوثیوں نے یمنی صوبےالحجہ میں سوڈانی فوجیوں کے ایک جتھے کو اسیر بنا لیا ۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیرہ کی ویب سائٹ کے مطابق ، سعودی عرب سے متصل سرحدی صوبے الحجہ کےعلاقے حران میں گزشتہ ہفتے یہ واقعہ پیش آیا   ۔

تاہم اس کے بارے میں تاحال سوڈانی حکومت نے کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔ بتایا  گیا ہے کہ عرب اتحاد کی حمایت میں سوڈانی فوج متحدہ عرب امارات کے فوجی اڈوں کا تحفظ کر رہی ہے۔

 ایرانی نوازحوثیوں نے یمن میں ستمبر 2014سے دارالحکومت صنعا٫ اور بعض دیگرعلاقوں کو اپنے قبضے میں لیا ہوا ہےجس کے جواب میں  سعودی زیر قیادت اتحادی فوج   نے مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف  آپریشن  شروع کر رکھا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا