English   /   Kannada   /   Nawayathi

خشک سالی کے باعث زمبابوے میں 55 ہاتھی ہلاک

share with us

 

زمبابوے :22اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک زمبابوے میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قائم سب سے بڑے پارک میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کم از کم 55 ہاتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ زمبابوے کے پارکس اینڈ وائلڈ لائف منیجمنٹ کے ترجمان نے ان ہاتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ وہاں جاری خشک سالی بتائی ہے۔ زمبابوے ان دنوں گزشتہ کئی دہائیوں کی سخت ترین خشک سالی کا شکار ہے اور وہاں قریب پچاس لاکھ افراد بیرونی امداد پر انحصار کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا