English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان: نئے بادشاہ نے تخت سنبھال لیا

share with us

ٹوکیو:22اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)جاپان میں نئے بادشاہ ناروہیٹو نے روایتی تقریبات کے بعد باضابطہ طور پر شاہی تخت سنبھال لیا ہے۔ شاہی تقریبات میں دنیا بھر سے آئے دو ہزار اعلیٰ حکومتی اور سفارتی مہمان شریک ہوئے۔ اُنسٹھ سالہ ناروہیٹو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ہارورڈ کی پڑھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس سال مئی میں اپنے والد آکی ہیٹو کی تخت سے دستبرداری کے بعد یہ منصب سنبھالا ہے۔ آکی ہیٹو نے تیس سال تخت پر براجمان رہنے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔ وہ گزشتہ دو صدیوں کے دوران تخت سے دستبردار ہونے والے پہلے جاپانی بادشاہ ہیں۔ جاپان دنیا کی قدیم ترین بادشاہت ہے، جہاں لوگ اپنے شہنشاہ کا دیوتا جیسا احترام کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا