English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 16 اہلکار ہلاک

share with us

کابل:22اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں پولیس اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 16 اہلکار ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، پولیس اور جنگجوؤں کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جھڑپ جاری رہی اس دوران چیک پوسٹ کمانڈر سمیت 16 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع ملنے پر افغان سیکیورٹی فورسز  بھی پولیس کو مدد کو پہنچ گئی اور طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم جنگجو افغان پولیس کا اسلحہ اور اپنے زخمی ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے جن کی تلاش میں چھاپہ مارکارروائی جاری ہے۔

طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس علاقے میں طالبان کا قبضہ ہے جسے واگزار کرانے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے دوران دونوں جانب سے جانی نقصان ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات آخری مرحلے میں پہنچنے کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے اچانک مذاکراتی عمل ختم کرنے کے اعلان کے بعد سے تاحال تعطل کا شکار ہے جس سے افغانستان میں خانہ جنگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا