:اور ہر طرح کے
200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ... انجمن پی یو کالج کے حوصلہ افزا نتائج پر بھٹکل کیمو ... ایک اور ملک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ... غزہ جنگ کی موجودہ صورتحال میں رفح سے انخلاء ممکن ... سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد پھر سے بابارام دیو نے ...

کابل:22اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں پولیس اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 16 اہلکار ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، پولیس اور جنگجوؤں کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جھڑپ جاری رہی اس دوران چیک پوسٹ کمانڈر سمیت 16 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔
چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع ملنے پر افغان سیکیورٹی فورسز بھی پولیس کو مدد کو پہنچ گئی اور طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم جنگجو افغان پولیس کا اسلحہ اور اپنے زخمی ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے جن کی تلاش میں چھاپہ مارکارروائی جاری ہے۔
طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس علاقے میں طالبان کا قبضہ ہے جسے واگزار کرانے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے دوران دونوں جانب سے جانی نقصان ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات آخری مرحلے میں پہنچنے کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے اچانک مذاکراتی عمل ختم کرنے کے اعلان کے بعد سے تاحال تعطل کا شکار ہے جس سے افغانستان میں خانہ جنگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |