English   /   Kannada   /   Nawayathi

۱۸ نومبر سے شروع ہو گا پارلیمان کا سرمائی اجلاس ، ہنگامہ خیز رہنے کے آثار

share with us

نئی دہلی:22اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اگلے ماہ کی 18 تاریخ سے شروع ہوکر 13 دسمبر تک چلے گاپارلیمانی امور کی وزارت نے پیر کے روز یہاں یہ اطلاع پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے سکریٹریٹ کو دی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں یہاں گزشتہ بدھ (16 اکتوبر)کو ہونے والی کابینہ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 18 نومبر سے شروع ہو کر 13 دسمبر تک چلے گااس دوران شہریت ترمیمی بل سمیت کئی اہم بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوگا اور اس میں اپوزیشن اس ایشو پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی۔

اس دوران معیشت میں سست روی، کسانوں کے مسائل سمیت دیگر مسائل پر بھی گرما گرم بحث کی امید ہےمودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا دوسرا سیشن ہوگا، پہلے سیشن میں حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا