English   /   Kannada   /   Nawayathi

22اکتوبر کو نااہل اراکین کی قسمت کا فیصلہ 

share with us

بنگلورو 21/ اکتوبر 2019(فکروخبر/ذرائع)  سپریم کورٹ میں کرناٹک کے نااہل قرار دئیے گئے اراکین اسمبلی کا معاملہ 22اکتوبر کو آنے والا ہے اور امکان ہے کہ عدالت اسی دن ان کی سیاسی قسمت کا فیصلہ سنائے گی۔ کرناٹک کے نااہل قرار دئیے گئے اراکین اسمبلی آج رات دہلی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں کل وہ اپنے وکلاء سے ملاقات کریں گے اور عدالت کے فیصلہ تک دہلی ہی میں قیام کریں گے۔ 22اکتوبر کو امکان ہے کہ عدالت اپنا فیصلہ سنادے گی اور یہ اراکین اسمبلی پریشان ہیں کہ عدالت ان کے حق میں کیا فیصلہ سنانے والی ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے عدالت میں یہ درخواست داخل کی ہے کہ ریاست کے سابق اسپیکر رمیش کمار کے انہیں نا اہل قرار دینے کے فیصلہ کو باطل قرار دے رہے ہیں اور انہیں 5ستمبر کو ریاست میں ہونے والی اسمبلی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ 22اکتوبر کے عدالت کے فیصلہ پر ان اراکین اسمبلی کی سیاسی قسمت کافیصلہ ہونے والا ہے۔ 


ذرائع :  ایس این بی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا