English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع، تعلقہ اور گرام پنچایت کی 213نشستوں کے لیے 12نومبر کو انتخابات 

share with us

بنگلورو 21/ اکتوبر 2019(فکروخبر /ذرائع) کرناٹک الیکشن کمیشن نے اتوار کے دن نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ کرناٹک میں 12نومبر کو ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت اور گرام پنچایت کی خالی پڑی ہوئی 213نشستوں کے لیے پولنگ کروائی جانے والی ہے۔ ریاست میں ایک ضلع پنچایت اور چار تعلقہ پنچایتوں کی نشستیں خالی ہیں۔ اسی طرح گرام پنچایتوں کی بھی چند نشستیں خالی ہیں۔ 213خالی نشستوں کے لیے ضرورت پڑنے پر 12نومبر کو پولنگ کروائی جائے گیا۔ اس سلسلہ میں 20اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ ان انتخابات والے علاقوں میں 28اکتوبر تا 14نومبر تک انتخابی ضابطہئ اخلاق نافذ کیا جارہا ہے۔ 28اکتوبر سے ہی ان حلقوں میں نامزدگیوں کا داخلہ شروع ہوگا۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 31اکتوبر ہوگی۔ 2نومبر کو نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4نومبر ہوگی اور ضرورت پڑنے پر پولنگ 12نومبر کی صبح 7بجے سے شام 5بجے تک کروائی جائے گی۔ 13نومبر کو بھی پولنگ ہوسکتی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 14نومبر کی صبح 8بجے سے شروع کرکے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ چامراج نگر ضلع پنچایت کے ہدرناہلی حلقہ، چامراج نگر ضلع یلندور تعلقہ، یری پور حلقہ، اڈپی ضلع برہماور کے بارکور حلقہ، گدگ ضلع بنداکٹی حلقہ اور کوپل کشٹگی تعلقہ کے جملاپور حلقہ کے لیے انتخابات کروائے جارہے ہیں۔ 

ذرائع :  ایس این بی 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا