English   /   Kannada   /   Nawayathi

فی الحال کسانوں کا قرضہ معاف نہیں کیا جائے گا :  وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا 

share with us

بنگلورو 17/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  مالیات کا قلمدان سنبھال رہے ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے واضح کردیا ہے کہ ریاست میں امسال جو بدترین سیلاب اور بارش سے تباہی ہوئی ہے اور لاکھوں افراد بارش اور سیلاب سے متأثر ہوکر پریشان ہیں۔ ان کے لیے امدادی کام شروع کرنے ہیں اور اس کام کے لیے کافی رقم درکار ہے۔ ایسے حالات میں اس وقت ریاست کے کسانوں کاقرضہ معاف نہیں کیا جاسکتا۔ سیلاب اور بارش کی وجہ سے ریاست بھر کے علاقوں میں لوگ اپنے گھر بار، کھیل کھلیان تباہ ہوجانے سے اس وقت وقت پریشان ہیں۔ اب انہیں نئے سرے سے اپنی زندگی گذارنے راستے تلاش کرنے ہیں۔ اس کام کو انجام دینے کے لیے حکومت کو خزانہ سے کافی بڑی رقم خرچ کرنی ہوگی۔ ایسے حالات میں نئے سرے سے کسانوں کا قرضہ معاف کرنا حکومت کے لیے ممکن نہیں ہے۔ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں مہاراشٹرا کے چند اسمبلی حلقوں میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم حصہ لینے والے وزیر اعلیٰ بیلگاوی آئے ہوئے تھے۔ بیلگاوی سے مہاراشٹرا کے لیے روانہ ہونے سے قبل سرکٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے ملاقات کے دوارن ایڈی یوروپا نے واضح کیا کہ سابقہ حکومت کے دور میں جن کسانوں کا قرضہ معاف کیا گیا ہے۔ ان کا قرضہ کیا جائے گا لیکن اب نئے طریقہ سے مزید کسانوں کا قرضہ امسال معاف کرنا حکومت کے لیے ممکن نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا