:اور ہر طرح کے
فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ... کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ...

رملہ :17اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق قابض تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے نہ صرف ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لیا بلکہ گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بھی۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی شہرالخلیل میں بیت عوا کے مقام پر تلاشی کے دوران 'کارلو' نامی ایک پستول بھی قبضے میں لیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بیت عنبتا کے مقام پر تلاشی کے دوران جامعہ بیرزیت کے طالب علم یوسف الفقہاء کو حراست میں لے لیا۔
قبل ازیں آج جمعرات کو علی الصباح قلقیلیہ شہر میں تلاشی کے دوران 13 سالہ خالد سلیمان غنام نامی ایک بچے کو حراست میں لے لیا۔
مشرقی شہر جنین میں تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق جنین سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت فرید محمد علاونہ، ابراہیم اسعد بداد ، یوسف محمود فشاشہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |