English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گرد تنظیم ترک افواج پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگانے کے چکر میں ہے : وزیر دفاع

share with us

:17اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترک وزیرقومی دفاع کے حلوصی آقاردہشت گرد تنظیم وائی پی جی / پی کے کے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اس کا الزام  ترک مسلح افواج لگانے کی کوشش کررہی ہے۔ ۔

وزیر  قومی دفاع کے حلوصی آقار  کل امریکہ کی  قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ چارلس او برائن اور ان کے وفد  سے ملاقات کرنے کے بعد یہ  بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ  "خطے میں تیزی سے بدلتی اور ترقی پذیر صورتحال اپنے ساتھ کچھ پریشانیوں کو جنم دے رہی ہے۔  دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے اور اس کی ذمہ داری ہماری مسلح افواج پر عائد کرنے اور اس کے بارے میں تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے سب آگاہ ہیں کہ ترک مسلح افواج   کی انوینٹری    میں  کوئی کیمیائی ہتھیار  موجود نہیں ہیں۔  علاوہ ازیں   وہ یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ علاقے میں  داعش  دہشت گرد تنظیم  بڑے منظم شکل سے پھر ابھر کر سامنے آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "چشمہ امن آپریشن ہماری قومی ، روحانی اور پیشہ ورانہ اقدار کے مطابق جاری ہے۔ کسی بھی مذہبی ، نسلی پس منظر اور تاریخی ، ثقافتی ، مذہبی ڈھانچے  میں امتیاز کیے بغیر  اس آپریشن کو جاری رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے  غیر ملکی پریس میں آپریشن چشمہ امن  سے متعلق غیر حقیقی خبریں شائع ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئَ کہا کہ یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا  ہے تاکہ ترکی کے امیج  کو نقصان پہنچایا جائے لیکن  اس حقیقت سے سب بخوبی آگاہ  ہیں کہ ترکی   انسانیت کو بڑی اہمیت دیتا ہے   اور وہ علاقے میں  کسی  بھی شخص کو آنچ نہ آنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا