English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گرد تنظیم PKK داعش سے زیادہ بُری ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:17اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK دہشت گردی اور دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے محتملاً داعش سے زیادہ بُری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کے صدر سرگیو ماتاریلا  کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے بعد وائٹ ہاوس میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

اس سول کے جواب میں کہ ترک مسلح افواج کی طرف سے شام میں دریائے فرات کے مشرق میں  آپریشن چشمہ امن کے آغاز نے انہیں حیران کیا ہے یا نہیں؟ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ"  صدر ایردوان کے فیصلے پر مجھے حیرانی نہیں ہوئی۔ وہ ایک طویل عرصے سے یہ آپریشن کرنا چاہتے تھے اور ایک طویل عرصے سے شامی سرحد پر فوجیں جمع کر رہے تھے"۔

شام کے شمال سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی یاد دہانی کروائے جانے پر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ترکی اور YPG/PKK ایک طویل عرصے سے مصروفِ جنگ ہیں اور وہ شامی سرحد پر بھی لڑ رہے ہیں۔ یہ شام کی سرحد ہے اور میں پوچھتا ہوں کہ میں ایک ایسے ملک کی سرحدوں کی کیوں حفاظت کر رہا ہوں کہ جو میرا دوست بھی نہیں ہے؟ شام کے بھی کردوں کے ساتھ تعلقات موجود ہیں اور YPG/PKK فرشتہ نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ متعدد حوالوں سے ، دہشت گردی اور دہشت گردی کے خطرے کےحوالے سے پی کے کے داعش سے زیادہ خطرناک ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہمیں نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ اپنی تعلقات اچھے  رکھنا چاہئیں اور ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا