English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکتب جامعہ اسلامیہ نوائط کالونی کے طالب علم کا کارنامہ، طویل نعت ”ظہورِ قدسی“ فرفر سنا کر اساتذہ کو حیرت میں ڈال دیا 

share with us

بھٹکل 17/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  مکاتب جامعہ کے طلباء بھی اب تعلیمی میدان میں اپنا لوہامنانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لینے کے جذبہ کے ساتھ پرانی تعلیمی ادوار یاد دلارہے ہیں۔ تعلیمی قابلیت نہ ہونے کا رونا رونے والے مکتب جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ان ننھے طلباء کو دیکھ کر سبق حاصل کریں جنہوں نے ظہورِ قدسی، ساقی نامہ اور شکوہ، جوابِ شکوہ یاد کرکے اپنے اساتذہ کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔طالب علم محنت کرنے کی ٹھان لی تو کامیابی اس کا قدم چوم لے گی۔ 
    ایسا ہی ایک کارنامہ مکتب جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم عبدالہادی ابن مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے انجام دیا ہے، انہوں نے ظہورِ قدسی یاد کرکے آج دعائیہ تقریب (اسمبلی) میں فرفر سنایا جس سے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ مولانا ماہر القادری رحمۃ اللہ علیہ کی لکھی اس طویل ترین نعت میں نبی آخر الزماں کے ظہور کا پس منظر اور اس کے بعد ان کے اوصاف حمیدہ اور شمائل مبارکہ کو خوبصورت انداز اورآخری درجہ کی شعری فنکاری کے ساتھ پیش کیا ہے۔ بقول مولانا مناظر احسن گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کہ انہو ں نے حتی الوسع پیغمبر عالم  ﷺ کی طرف اس قسم کے صفات منسوب کرنے سے کوئی مناسبت نہیں ہے لیکن عام شعراء جس کے انتساب میں بے باک ہیں۔ وھاٹس اپ پر ایک وائرل پیغام میں تحریر ہے کہ مکتب جامعہ نوائط کالونی کے اساتذہ اب اس کوشش میں ہیں کہ اس طرح کی طویل نظمیں بچہ بچہ کی زبان پر ہوں کیونکہ یہ دین وادب کی حفاظت کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مذکورہ طالب علم کے اس کارنامہ پر مکتب اور اساتذہ نے خوب انعامات سے نوازا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا