English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال میں بھیڑ کا انصاف، حملہ کر فرارہونے والے کو بری طرح پیٹ کر کیاہلاک

share with us

بھانگور :17اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ریاست مغربی بنگال کی پولیس کے مطابق ضلع 24 پرگنہ کے بھانگور علاقے میں ایک آدمی دوسرے آدمی کو مار کر بھاگ رہا تھا کہ مقامی لوگوں نے مار کر بھاگنے والی کی جم کر پٹائی کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھانگور علاقے کے ستولیا بازار میں منگل کی رات بقی اللہ ملا نام کے ایک آدمی نے منیر الاسلام بسواس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق اس حملے کے بعد منیر الاسلام بسواس زمین پر گر پڑا اور بے تحاشہ خون بہنے لگے۔ منیر الاسلام بسواس علاقے میں کافی ہے، اس کے بعد مقامی لوگوں نے بقی اللہ کی جم پٹائی کر دی۔

اس کے بعد جائے واردات پر پولیس پہنچی اور دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں بقی اللہ کا انتقال ہو گیا۔منیر الاسلام بسواس فی الحال کولکاتہ کے ایک سرکاری ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا