English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر میں بندشیں اور گرفتاریاں : سپریم کورٹ کا مرکزی حکومت کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت

share with us

نئی دہلی:17اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ان احکامات کو عدالت میں پیش کرنے کا بدھ کے روز حکم دیا،جس کی بنیاد پر جموں کشمیر میں مواصلات پر بندش لگائی گئی ۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس این وی رمن ،جسٹس آر سبھاش ریڈی اورجسٹس آر گوئی کی بنچ سے کہاکہ وہ ان پابندیوں سے متعلق انتظامیہ کے احکامات صرف بنچ کے مطالعہ کے لیے سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

مہتہ نے بنچ سے کہا،’’ ہم انھیں سپریم کورٹ کے سامنے پیش کریں گے ۔ملک کے مفاد میں کیے گئے فیصلہ کی نقل دیکھنے کے لیے کوئی اپیل نہیں کرسکتا۔صرف عدالت ہی اسے دیکھ سکتی ہے اور عرضی گزار اسے نہیں دیکھ سکتے ۔‘‘جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370کے بیشتر پرویژن کو منسوخ کرنے کے بعد ریاست میں یہ پابندی لگائی گئی تھی ۔

جموں کشمیر میں آمدورفت پر پابندی اور مواصلات میں رکاوٹ سے متعلق عرضی پر سماعت کررہی عدالت عظمی نے مرکزی حکومت سے سوال کیاکہ اس نے مواصلاتی نظام پر پابندی لگانے سے متعلق حکم اور نوٹیفکیشن اس کے سامنے پیش کیوں نہیں کیے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا