English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر :عسکریت پسندوں کے حملہ میں تین عام شہریوں کی موت

share with us

سری نگر :17اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)وادی میں موجود عسکریت پسندوں نے حملے تیز کر دیئے ہیں اور گزشتہ تین دن میں تین غیر کشمیریوں کی جان چلی گئی ہے۔ بدھ کو  پلوامہ ضلع کے ایک گاؤں میں چھتیس گڑھ کے ایک مزدور کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولس کے مطابق اس حادثہ کے کچھ گھنٹے بعد شوپیاں ضلع میں  پنجاب کے ایک سیب تاجر کی جان لے لی جب کہ ایک دیگر زخمی ہو گیا۔

اسی طرح پیر کے روز وادی میں تقریباً 70 دن بعد پوسٹ پیڈ موبائل خدمات بحال ہوتے ہی سیب باغانوں والے شوپیاں ضلع میںایک غیر کشمیری ٹرک ڈرائیور کا قتل کر دیا۔ یہ ٹرک ڈرائیور وادی سے باہر سیب لے کر جانے والا تھا۔

پولس کے مطابق دہشت گرد لگاتار پھل فروشوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ وادی میں فصل کا وقت ستمبر کے آس پاس شروع ہوتا ہے۔ وادی کی سیب پٹی میں کئی جگہ چسپاں پوسٹروں میں لگاتار کسانوں کو سیب نہ توڑنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ بارہمولہ میں سیب تاجر کا اس کے ہی گھر میں گھس کر قتل کے بعد دھمکی صحیح ثابت ہوئی ہے۔

حالانکہ کئی علاقوں کے کسان فصل توڑنا شروع کر چکے ہیں، لیکن شوپیاں اور سوپور کی بڑی منڈیاں بند ہیں۔ شوپیاں کے ایک سیب فروش جاوید احمد کہتے ہیں کہ ’’میں صرف سیب توڑ کر انھیں پیک کر رہا ہوں۔ لیکن ٹرک ڈرائیور کے قتل کے بعد اب فصل کو باہر بھیجنا مشکل ہو جائے گا۔‘‘

دھیان رہے کہ دہشت گردوں کی دھمکیوں کے مدنظر حکومت نے ستمبر کی شروعات میں کہا تھا کہ وہ نیفیڈ کے ذریعہ کسانوں سے سیدھے سیب خریدے گی۔ لیکن زیادہ تر سیب فروش نیفیڈ کو اپنی فصل فروخت کرنے سے بچتے رہے۔ ایک سیب فروش نظیر احمد کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کسانوں نے دہلی اور دوسری جگہوں کے تاجروں سے ایڈوانس لے رکھا ہے، ایسے میں ان کے پاس اپنی فصل وہاں بھیجنے کے علاوہ دوسرا متبادل نہیں ہے۔

نام شائع نہ کرنے کی شرط پر ایک سیاسی ماہر نے کہا کہ ’’صرف پھلوں کے کاروبار سے جڑے لوگ ہی نشانہ نہیں بن رہے ہیں، اینٹ بھٹوں میں کام کرنے والے باہر سے آئے مزدور کا قتل ایک خطرناک ٹرینڈ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ غیر کشمیری مزدوروں کو اس سے پہلے کبھی نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ان کے مطابق ’’ان قتل واقعات کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں وہ غیر کشمیریوں کو ایک بڑا پیغام دینا چاہتے ہیں۔‘‘

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا