English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کا بیلگاوی دورہ :  فصلوں کے نقصانات پر سب سے زیادہ معاوضہ 

share with us

بنگلورو 16/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  خشک زمین کے لیے 16.500کروڑ روپئے آبپاشی کے لیے 23,000کروڑ روپئے، باغبانی کی فصلوں کے لیے 28,000کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پندرہ سے بیس دنوں میں تمام اضلاع کا دورہ کروں گا۔ وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے منگل کے دن بیلگاوی کے سامبرا ایرپورٹ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ باتیں بتائی۔ انہو ں نے کہا کہ چہارشنبہ کی صبح سے شام تک مہاراشٹرا کے انتخابی دورہ پر رہیں گے۔ اب جو بھی الیکشن آئے گا اس میں بی جے پی کا اقتدار پر آنا یقینی ہے۔ کرناٹک پہلی ریاست ہے جس نے فصل کی تباہی پر زیادہ معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹرا میں شیو سینا اور بی جے پی مل کر زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔ وزیر اعظم کا یہ بیان سچ ہوجائے گہ ہندوستان کانگریس سے پاک ملک بن جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رکن اسمبلی بسنا گوڑا پاٹل یتنال کو کوئی بھی بیان نہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ امیش کتی کے ساتھ پہلے ہی بات چیت کی گئی ہے۔ پارٹی میں کوئی بھی ناراضگی نہیں ہے۔ راجو کاگے اور اشوک پجاری بھی ناراض نہیں ہے،ٹکٹ سے محروم ہونے والے بی جے پی لیڈروں کی کانگریس کی طرف سے جانے کی بات کا مجھے علم نہیں ہے۔ پولیس محکمہ کی تنخواہوں میں اضافہ کے تعلق سے راگھویندرا اور ادکرکی رپورٹ منظور کرلی گئی ہے۔ نااہل اراکین کے بارے میں پوچھے جانے پر ایڈی یوروپا نے کہا کہ وہ 25اکتوبر کے بعد بات کریں گے۔ 

ذرائع :  ایس این بی 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا