English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ٹی نے کی پرمیشور سے پوچھ تاچھ، دستاویزات پیش کرنے کے لیے تین دن کی مہلت 

share with us

بنگلورو 16/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  تعلیمی اداروں، رہائش گاہوں اور دفتروں پر ہوئے انکم ٹیکس چھاپوں کے تعلق سے پوچھ تاچھ کے لیے ڈاکٹر جی پرمیشور منگل کے دن حاضر ہوئے اور انہو ں نے دستاویزات پیش کرنے کے لیے تین دن کی مہلت طلب کی ہے جسے آئی ٹی افسران نے قبول کرلیا ہے۔ شہر کے کوئنس روڈ پر واقع آئی ٹی دفتر میں منگل کی صبح ساڑھے دس بجے پرمیشور حاضر ہوئے اور بعد ازاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ آئی ٹی چھاپوں کے تعلق سے پیش کی گئی نوٹس کی تعمیل میں آج وہ پوچھ تاچھ کے لیے حاضر ہوئے۔ دستاویزات پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی ہے۔ افسران نے بھی کہا ہے کہ ہمارے کالج اور دیگر جگہ سے برآمد دستاویزات کے جائزہ کے لے وقت درکار ہے۔ علاوہ ازیں ہمارے پی اے نے خودکشی کرلی ہے۔ ان کا کنبہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ پوچھ تاچھ کے دوران شناخت پوچھی جائے تو وہ کیا کریں گے۔ پرمیشور نے کہا کہ چھاپوں کے دوران ہی تمام دستاویزات پر ان کے اور کالج عملہ کے دستخط لیے گئے ہیں۔ رمیش کی خودکشی کے بارے میں مختلف افواہیں پھیل رہی ہیں۔ چند نے کہا ہے میں نے ہی قتل کرایا ہے۔ ان کے نام پر بے نامی جائدادیں بنانے کی بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی ادارے کے ذریعہ تفتیش کرائے۔ یہ بات بے نقاب ہونی چاہیے کہ میرے پی اے رمش نے کس وجہ سے خودکشی کی۔ 

ُذرائع :  ایس این بی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا