English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی پارلیمنٹ کاسعودی فرمانروا سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

share with us

غزہ ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
فلسطینی قانون ساز کونسل نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیلوں میں ڈالے گئے تمام فلسطینیوں کی فوری رہائی کا حکم صادر کریں۔

یہ بات قانون ساز کونسل کے نائب صدر احمد بحر نے منگل کے روز ایک اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے سعودی عرب میں فلسطینی زیرحراست افراد کے اہل خانہ کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد سےبھی ملاقات کی۔

سعودی عرب میں زیر حراست افراد کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے بحر نے کہا کہ  فلسطینیون نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہیں محض اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے وضاحت کی کہ ان میں سے کچھ عشروں سے بغیر کسی قانونی خلاف ورزی کے مملکت میں مقیم ہیں۔

احمد بحر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر محمد صالح الحضری کو 80  سال سے زاید عمر کے ہونے اور کئی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود کئی ماہ سے سعودی عرب میں  قید میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بیمار، عمر رسیدہ اور بے گناہ  فلسطینی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کریں۔ انہوں نے مملکت میں موجود تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

ڈاکٹر محمد صالح الخضری کے بھائی عبدالماجد الخضری جنھیں کچھ ماہ قبل سعودی عرب میں حراست میں لیا گیا تھا نے بتایا کہ سعودی عرب میں زیر حراست افراد کے ساتھ سعودی جیلوں میں غیرانسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ان کے معاملے کو بین الاقوامی اداروں اور عالمی فورمز پراٹھایا جانا چاہیے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس"  نے ستمبر میں انکشاف کیا تھا پانچ ماہ قبل سعودی عرب میں حماس کے دیرینہ رہ نما ڈاکٹر صالح الحضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کو حراست میں لے لیا تھا۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/16968
 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا