English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی آئل کمپنی میں حادثہ، 2 ملازمین ہلاک

share with us

ریاض:16اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی ایک آئل ریفائنری میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 2 ملازمین ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو کے ریفائنری پلانٹ کی سالانہ اوور ہالنگ کے دوران ہونے والے ایک حادثے میں دو ملازمین ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پلانٹ بند تھا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ دیگر ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔

کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پلانٹ پر پہلے سے طے شیڈول کے تحت مینٹی ننس جاری تھی۔ ملازمین کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔ کمپنی انتظامیہ اور حکومت نے ’حادثے‘ کی نوعیت کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل سعودی عرب کے علاقے ابقیق میں آرامکو کے تیل کے 2 پلانٹس پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جس سے شدید آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ علاوہ ازیں آرامکو مشرقی بندرگاہ تک سپلائی لائن کی پمپنگ اور  آرامکو الشیبہ آئل فیلڈ کے ایک پروسیسنگ یونٹ کو دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا