English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد مقدمہ : راجیو دھون نے ہندو مہا سبھا کا نقشہ پھاڑ دیا : عدالت میں ہنگامہ

share with us

نئی دہلی:16اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ میں اجودھیا تنازع کی سماعت کے دوران لمحہ لمحہ بدلتے حالات کے درمیان مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے بدھ کو نقشہ اور دستاویزات پھاڑڈالے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوب ڈے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدا لنذیر کی آئینی بنچ کے سامنے آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے وکیل وکاس کمار سنگھ نے کنال کشور کی کتاب- ’اجودھیا ر ی وزیٹیڈ ‘ پیش کئے۔ راجیو دھون نے اس پر اعتراض کیا، اور عدالت سے درخواست کی کہ اس کتاب کو ریکارڈ میں نہیں لایا جانا چاہئے۔ انہوں نے وضاحت کیا کہ یہ کتاب حال ہی میں لکھی گئی ہے اور اسے ثبوت کے طور پر نہیں پیش کیا جا سکتا۔

بعد ازاں ہندو مہاسبھا کے وکیل وکاس سنگھ نے ایک نقشہ کا حوالہ دیا، اور اسے طے ضابطہ کے مطابق مسلم وکیل کو بھی سونپا۔ راجیو دھون نے اس نقشے کو پھاڑ دیا۔ اس پر چیف جسٹس نے ناراضگی بھرے لہجے میں انہیں کہا ’’کچھ اور بھی پھاڑ دیجئے‘‘۔اس پر راجیو دھون نے اور بھی دستاویزات پھاڑ دئیے۔چیف جسٹس نے یہ دیکھ کر کہا کہ ’’اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہم اٹھ کر چلے جائیں گے‘‘۔

سپریم کورٹ نے قبل ازیں آج اس بات کے پختہ اشارے دے دیئے ہیں کہ آج ہی یہ سماعت مکمل ہو جائے گی۔ پانچ رکنی آئینی بنچ کی قیادت کرتے ہوئے جسٹس گگوئی نے کہا کہ اب بہت ہو چکا، سماعت آج شام پانچ بجے ختم ہو جائے گی۔

چیف جسٹس نے یہ بات اس وقت کہی جب سماعت کے دوران ایک وکیل نے اضافی وقت مانگا۔ جسٹس گوگوئی نے واضح کر دیا کہ آج شام پانچ بجے اجودھیا معاملہ کی سماعت ختم ہو جائے گی۔ ایک اور وکیل نے معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی تو انہوں نے ان کی اپیل مسترد کر دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا