English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب انتخابی پرچار کے لئے پاکستان اور عمران خان کا سہارا ، یوگی نے کہا اار ایس ایس سے ڈرنے لگے ہیں عمران

share with us

ناگپور:16اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)انتخابات کا موسم ہے ایسے میں حکمران جماعت عوام کے اصل مدعوں پر بات کرے یہ ممکن نہیں ہے ، ایسے میں اب پاکستان اور عمران خان کے مدعہ کو لے کر انتخابی میدان میں بیان بازی کی جارہی ہے ،ایک طرف وزیراعظم مودی نے پاکستان پر پانی کا سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی بات کہی تو دوسری طرف اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےناگپورمغرب اسمبلی حلقہ سے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات لڑرہے بی جے پی امیدوارکے حق میں ریلی کوخطاب کیا۔ اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ اب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی ناگپورکےنام سےڈرنے لگے ہیں، جہاں آرایس ایس کا ہیڈ کوارٹرہے۔ انہوں نے پیرکوکہا ‘ناگپورملک اوردنیا میں’ہندوستان’ کا پیغام عام کرنے میں اہم کردارادا کررہا ہے۔ یہاں تک کہ اب پاکستان بھی ناگپورسےڈررہا ہے۔ جب پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے پاس کہنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہوتا ہے تووہ ناگپورکا نام لیتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے اچھا ہی ہے، کیونکہ بھگوان (خدا) کا نام لینے سے انسان کو راحت ملتی ہے’۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ پاکستان 7-5 سال پہلے نیوکلیئربم کے بارے میں بات کرکے ہندوستان کودھمکی دیتا تھا، لیکن (بالا کوٹ ایئراسٹرائیک کا اشارہ کرتے ہوئےکہا) اب پاکستان کوہندوستان کی طرف سے جواب مل گیا ہے۔ پاکستان اب سمجھتا ہے کہ اگروہ نیوکلیئربم کا ایک باراستعمال کرتا ہے تو وہ ہمیشہ کےلئے ختم ہوجائےگا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا