English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم سی گھوٹالہ: حکومت کی خاموشی نہایت ہی خطرے کی گھنٹی ہے : پرینکا گاندھی

share with us

نئی دہلی :16اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک کے معاملے میں حکومت کی خاموشی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب حکومت کو یہ قبول کرنا چاہئے کہ بینک گھپلہ حکومت کی ہی غلط پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے۔ محترمہ گاندھی نے منگل کے روز ٹوئیٹ کرکے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اس بینک میں پیسہ جمع ہے انہیں بہت بڑی پریشانی کا سامنا ہے اور گھپلہ کرنے والے آرام سے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ گھپلہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے ، لہذا اسے خاموشی توڑنا چاہئے اور اکاؤنٹ ہولڈرز کے مفاد میں مثبت اقدامات کرنا چاہئے۔

پرینکا گاندھی نے کہا ، ’’پی ایم سی بینک گھپلے میں ، بڑے لوگ آرام کر رہے ہیں اور عام اکاؤنٹ ہولڈرز در در کی ٹھوکریں کہا رہے ہیں۔ اکاؤنٹ ہولڈر سنجے گلاٹی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، لیکن بھاجپا حکومت یہ ماننے تیار نہیں ہے کہ ملک اس کی غلط پالیسی سے پریشان ہے اور اس صورتحال میں حکومت کو اقدامات کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈر سنجے گلاٹی کی بینک گھپلے کی اطلاع کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ اس کے بینک میں 90 لاکھ روپے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ، پیر کے روز ، وہ بینک گھپلہ کے خلاف احتجاج میں بھی شامل تھے۔ خاندان کے افراد نے کہا ہے کہ جب سے بینک میں جمع رقم کی واپسی پر پابندی عائد تھی تب سے وہ بہت فکر مند تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا