English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابی موسم میں جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن کو ڈرارہی ہے بی جے پی : کے سی وینوگوپال

share with us

بنگلور:16اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) کانگریس نے کہا ہے کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت حکومت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ڈرانے کے لئے مرکزی ایجنسیوں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور محکمہ انکم ٹیکس کا استعمال کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کو حاصل کر سکے۔

کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ، یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ جب بھی ملک میں کسی طرح کے انتخابات ہوتے ہیں تو کانگریسی لیڈروں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپہ ماری کا ڈرامہ شروع ہو جاتا ہے۔ انهوں نے کہا کہ کانگریس ملک کے قوانین پر عمل کرنے کی حامی رہی ہے لیکن ملک میں بی جے پی رہنماؤں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ مارنے کی کارروائی نہ ہونے سے سوال اٹھتے ہیں۔

مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی نے جنتا دل (سیکولر) ،جنتا دل (ایس) اور کانگریس حکومت کو گرایا ہے اور اس کے لئے ممبران اسمبلی کو رقم کی پیشکش کی گئی تھی لیکن کسی بھی بی جے پی لیڈر کے خلاف کسی طرح کے لین دین کا کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ای ڈی ، محکمہ انکم ٹیکس اور الیکشن کمیشن مرکزی حکومت کی کٹھ پتلی بن کر رہ گئے ہیں اور ملک کے عوام بی جے پی حکومت کا کام کاج کار دیکھ رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا