English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد معاملہ : آخری دن آئی ایک چونکانے والی خبر ، سنی وقف بورڈ نے دعوی لیا واپس !! کیا ہے حقیقت

share with us

نئی دہلی :16اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ میں ایودھیا اراضی تنازعہ کی آخری دن کی سماعت جاری ہے۔ اس درمیان ایک بڑی بات سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی کی جانب سے عدالت میں شری رام پنچو کے ذریعہ ایک درخواست پیش کی گئی ہے جس میں اس کیس سے اپنا دعویٰ واپس لیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ شری رام پنچو ثالثی کمیٹی کا ایک حصہ تھے۔ حالانکہ عدالت کی جانب سے ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔اس خبر کےسامنے آنے کے بعد لوگوں میں تذبذب کی حالت دیکھی جا رہی ہے۔ حالانکہ کچھ میڈیا ذرائع نے اس طرح کی خبروں کو غلط بتایا ہے کہ اتر پردیش سنی وقف بورڈ کے ذریعہ کوئی حلف نامہ داخل کیا گیا ہے۔ چونکہ سپریم کورٹ میں بھی ابھی تک کی سماعت کے دوران سنی وقف بورڈ کے کسی حلف نامہ کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے، اس لیے کئی طرح کی غلط فہمی کا بازار گرم ہے۔ حالانکہ سنی وقف بورڈ اگر اس کیس سے اپنا قدم واپس کھینچ بھی لتیا ہے تو باقی مسلم فریق کے برقرار رہنے پر کیس کی نوعیت یا فیصلے میں کوئی فرق پڑتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور اس کے پیش نظر سپریم کورٹ نے انھیں سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی گزشتہ دنوں دیا تھا۔ آج ایک نئے ڈیولپمنٹ میں یہ بھی بات سامنے آ رہی ہے کہ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی کے خلاف سی بی آئی جانچ کرائی جائے گی۔ اس پورے معاملے کو کچھ لوگ ایودھیا کیس سے جوڑ کر بھی دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتر پردیش حکومت ظفر احمد فاروقی کے خلاف سی بی آئی انکوائری کرا سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین کے خلاف تین ایف آئی آر درج ہیں اور یہ سبھی غیر قانونی طریقے سے زمین خریدنے اور فروخت کرنے سے جڑے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا