English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں محکمہئ جنگلات کے افسران کی ہراسانی کے خلاف اتی کرم داروں کا احتجاج ،  پولیس تھانہ پہنچ کر پیش کی یادداشت، فوری طور پر ہراسانی بند کرنے  کا مطالبہ 

share with us

بھٹکل 15/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  اتی کرم داروں پر پولیس کے ذریعہ کی جانے والی غیر قانونی کارروائی پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوراٹا سمیتی کے کارکنان نے شہری پولیس تھانہ پہنچ کر اسسٹنٹ ایس پی کو ایک یادداشت پیش کی۔ یادداشت میں اتی کرم داروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے خاطی افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 
ہوراٹا سمیتی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ رویندرا نائک نے کہا کہ محکمہئ جنگلات کے افسران کا اتی کرم داروں کے پاس جاکر انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ کئی مرتبہ اس کے خلاف آواز اٹھائی گئی لیکن ابھی تک اتی کرم داروں کو راحت نہیں ملی ہے۔ خواتین نے بھی شکایت کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت آکر ہراساں کرنے کی بات کہی گئی۔ رویندرا نائک نے کہا کہ محکمہئ جنگلات کے افسران کھلے طور پر قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ قانون کے مطابق تین ایکڑ سے کم قبضہ والے اراضی کو خالی کروانے اور ان پر زور دبردستی کا انہیں کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ کارروائی کرتے ہیں اور ذہنی طور پر اتی کرم داروں کو سخت اذیت دی جارہی ہے۔ اس لیے رویندرا نائک اور موقع پر موجود احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہئ پولیس اتی کرم داروں کو تحفظ فراہم کریں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا