English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوجوان کے ساتھ سرسی پولیس انسپکٹر کے سلوک پر ایس ڈی پی آئی نے فوری کارروائی کا کیا مطالبہ 

share with us

بھٹکل 15/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  سرسی سرکل پولیس انسپکٹر کی جانب سے نوجوان پر کی گئی زیادتی کے الزامات پر ایس ڈی پی آئی اترکنڑاضلع نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ افسر کو معطل کرنے اور متأثرہ کو علاج ومعالجہ کے اخراجات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آج شام ساڑھے پانچ بجے ایس ڈی پی آئی بھٹکل دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ضلعی صدر توفیق بیری نے کہا کہ پولیس افسران کا اس طرح کا تشدد کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مصنف نامی نوجوان انشورنس کاپی دکھانے کے لیے سرسی کے شہری پولیس تھانہ حاضر ہوا۔ اس دوران وہاں کے سرکل انسپکٹر گریش نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور گالی گلوج کرتے ہوئے اسے شدید زدوکوب بھی کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق سرکل انسپکٹر نے اس کا موبائل لیتے ہوئے اس میں موجود تصاویر دیکھنے لگا جس کے بعد اس نے ڈراتے ہوئے کہا کہ تو ابھی بھی اس تنظیم میں ہے، تم کیاسمجھتے ہو میں اس کو برداشت کروں گا، یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس افسر نے صرف اسی پر بس نہیں کیا بلکہ دو پولیس اہلکاروں کی مدد سے اس کے ہاتھ پکڑ کر اسے زدوکوب کیا گیا اور شام تک دفعہ 110کے تحت اسے پولیس تھانہ میں حراست میں رکھا گیا۔ جب مذکورہ نوجوان نے قئے کرنی شروع کیں تو اس وقت پر پولیس اہلکار نے اس پر رحم نہیں کیا بلکہ اسے ڈرا نے اور دھمکانے لگا۔ریس ریلیز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ پولیس افسر کو معطل کرتے ہوئے نوجوان کے علاج ومعالجہ کا بھی بندوبست کیا جائے۔ 

 

IMG-20191015-WA0030

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا