English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں موسم نے لی اچانک کروٹ ،  دوپہر میں بجلی او رکڑک کے ساتھ موسلادھار بارش ،  بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام میں ناراضگی 

share with us

بھٹکل 15/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  آج دوپہر کے اوقات میں شروع ہونے والی بارش سے پھر ایک بار موسم نے کروٹ لی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے رات کے اوقات میں ہلکی بارش کے ساتھ کڑک اور گرج زوروں پر تھا۔ آج دوپہر دوبجے ہی سے موسم نے دوسرا رخ دھار لیا اور کڑک اور گرج کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی جس کا سلسلہ رات آٹھ بجے تک وقفہ وقفہ سے چلتا رہا۔ کڑک اور گرج کے ساتھ ہی معمول کے مطابق بجلی چلی گئی۔ ایک طرف موسلادھار بارش سے اندھیرا چھایا ہوا تھا تو دوسری طرف بجلی نہ ہونے سے مزید دقتیں پیش آئیں۔ بار بار فیل ہورہی بجلی کے تعلق سے لوگوں میں سخت برہمی پائی جارہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کئی دن سے جاری بجلی کی آنکھ مچولی پر روک لگانے کی سخت ضرورت ہے۔ بذریعہ فون رابطہ کرنے پر ہمیشہ مین سپلائی نہ ہونے کی بات بتاکر لوگوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ افسران کے مطابق کمٹہ اور ہوناور کے علاقوں میں خرابی پائے جانے کی وجہ سے وہیں سے بجلی بھٹکل کے لیے نہیں آرہی ہے اور جب بجلی وہاں سے نہیں آرہی ہیں تو پھر وہ کہاں سے بجلی بحال کریں۔ آنکھ مچولی کھیلتی بجلی کے تعلق سے انہوں نے وضاحت کی کہ گذشتہ دنوں ہیبلے پنچایت حدود میں موجود بجلی سپلائی کرنے کے آلات میں آتشزدگی سے بجلی مکمل طورپر فراہم کرنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔ ایسے میں مکمل طور پر شہر میں بجلی بحال ہونے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا