English   /   Kannada   /   Nawayathi

رکشہ ڈرائیور نے تین لاکھ مالیت کے سونے سمیت پرس کیا پولیس کے حوالے، افسران نے کی جم کر تعریف، پولیس تھانہ میں رکشہ ڈرائیور کی عزت افزائی

share with us

بھٹکل 15/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  دھوکہ دہی، مار پیٹ اور دوسروں کی چیزیں ہڑپنے کے واقعات اس کثرت سے پیش آرہے ہیں کہ کسی پر بھروسہ کرنے کا زمانہ ہی نہیں رہا۔ اس طرح کی وارداتیں روزانہ اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں جسے پڑھنے بعد کسی پر بھروسہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ان سب کے باوجود کچھ لوگ ابھی بھی اپنی امانتداری اور دیانتداری کا ایسا ثبوت پیش کرتے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہیں۔ 
 شہر بھٹکل میں گمشدہ چیزیں ملنے پر لوٹانے کا رواج زمانے سے چلاآرہا ہے۔ سوشیل میڈیا پر بھی اس طرح کے پیغامات بھی وائرل ہوتے رہتے ہیں کہ فلاں چیز نشانی بتاکر لے جائیں۔ دوسری جانب یہ بھی واقعات سوشیل میڈیا پر سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں جس میں فلاں محلہ سے فلاں محلہ جانے کے دوران قیمتی چیز کھوجانے کی اطلاع دی جاتی ہے اور کئی مرتبہ بعض نوجوانوں نے اس کی خبر نکالنے پر وہ چیزیں مالکان تک پہنچا ئی اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہوئی۔ 
    تازہ واقعہ لاکھوں روپئے مالیت کا سونا لوٹانے کا ہے جو ایک خاتون آٹو رکشہ پر ہی بھول گئیں تھیں، رکشہ ڈرائیورکی اس ایمانداری پر لوگ اس کی تعریف کررہے ہیں اور دوسروں کو بھی اس طرح بننے کی بھی نصیحت کررہے ہیں۔ 
    بھٹکل سے بیلکے جانے کے لیے ایک خاتون آٹو رکشہ پر سوار ہوئی اور متعلقہ مقام پر پہنچنے کے بعد اپنا پرس لیے بنا رکشہ سے اتر گئی۔ گھر جانے کے بعد پتہ چلا کہ اس کا پرس گم ہوگیا ہے جس میں تین لاکھ کی مالیت کا سونا تھا۔ عورت کو احساس ہوا ہے کہ اس کی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے اسے بڑا نقصان ہوا ہے۔ رکشہ ڈرائیور کی جان پہنچان نہ ہونے سے عورت نے گمان کرلیا کہ پرس ملنا مشکل ہے اور اس کی واپسی کی امید لگانا بھی بیکار ہے۔ دوسری جانب رکشہ پر پرس دیکھ کر رکشہ ڈرائیور پریشان ہوگیا۔ اس کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا کہ کیا جائے، فوری طور پر اس نے پولیس تھانہ کا رخ کیا اورپر س میں موجود جملہ اشیاء سمیت پولیس کے حوالے کردیا۔ 
    بتایا جارہا ہے کہ شام کے وقت پولیس تھانہ سے خاتون کو ایک کال موصول ہوئی جس میں اس کے گمشدہ پرس لے جانے کے لیے پولیس تھانہ بلایا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے خاتون کو پرس حوالے کیے جانے کے وقت رکشہ ڈرائیور کو پولیس تھانہ بلایا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے سامنے اس کی ہمت افزائی کی گئی اور اس کی امانتداری کو سراہتے ہوئے گل پوشی بھی کئی گئی۔ خاتون نے رکشہ ڈرائیور کی امانتداری سے متأثر ہوکر اپنی طرف سے خصوصی انعام سے بھی نوازا۔ اس ایمانداری کے واقعہ نے عوام کو ایک پیغام دیا کہ امانتداری کا انجام بھی بھلاہوتا ہے۔ لوگوں کی نظر میں اس کی عزت بھی بڑھ جاتی ہے اور عوام نہیں بلکہ سرکاری ڈیوٹی پر تعیینات افسران اور اہلکار عزت افزائی کرتے نظر آتے ہیں۔ ایمانداری کے اس پیغام نے شہر کے ساتھ ساتھ یہاں کے مکینوں کے بارے میں پائے جارہے کئی طرح کے شکوک وشبہات بھی ختم کردئیے ہیں اور لوگوں یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ جس شہر کے رکشہ ڈرائیور اتنے امانتدار ہوں تو وہاں کے دیگر لوگوں کے بارے میں ہمیں کس طرح کا گمان رکھنے کی ضرورت ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا