English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی فوجیوں کا شمالی شام سے انخلا ایک مثبت پیش رفت ہے: صدر ایردوان

share with us

واشنگٹن:15اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی حکام نے شام میں جاری ترک فوج آپریشن کے تناظر میں ملکی فوج کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ شام میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اور ہماری فوج دو جنگ کرتی افواج کے درمیان موجود ہے، جن میں ایک ترک اور دوسری کرد فوج شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی شام سے امریکی فوج کو پیچھے ہٹنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام سے مکمل طور پر امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان بھی کرسکتے ہیں، تاہم اس سے متعلق کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی  فوجیوں کے شمالی شام سے انخلا  کرتے ہوئے   جنوب کی جانب منتقل کرنے کو مثبت پیش قدمی قراردیا ہے۔

ایردوان نے اس آپریشن سے متعلق غیر ملکی پریس میڈیا  میں غلط خبروں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیشہ ہی اس قسم  کا حربہ استعمال کرتے ہیں اور اب  بھی وہی حربہ استعمال کررہے ہیں۔وہ غلط  خبریں پھیلاتے رہیں  گے  اور ہم   ان کی نشاندہی کرتے ہوئے  حقیقت بیان کرتے رہیں گے۔

صدر  ایردوان نے  امریکی  فوجیوں کے شمالی شام سے انخلا  کرتے ہوئے   جنوب کی جانب منتقل کرنے کو مثبت پیش قدمی قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے  گذشتہ روز  جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم   بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ان کے ساتھ بات چیت میں  میں نے اس بات کو محسوس کیا کہ وہ   بہت سے حقائق  سے نا بلد ہیں  اور ڈس انفارمیشن  کے شکار ہیں جس پر میں نے انہیں حقائق سے آگاہ کیا ۔

صدر  ایردوان نے   چشمہ امن فوجی آپریشن کے بارے میں منفی بیانات دینے والے حلقوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ مجھے  یہ بتائیں کیا آپ   نیٹو کے کسی اتحادی کے ساتھ کھڑے ہوں گے یا پھر  آپ ان دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا