English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فٹ بال ٹیم کی القدس آمد کےخلاف احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :15اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کی کوششوں کے تحت القدس آمد کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ گذشتہ روزاسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔ یہ فلسطینی سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی بیت المقدس آمد کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے سعودی فٹ بال ٹیم کے ممبران کی مسجد اقصیٰ میں داخلے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے والے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ تینوں فلسطینی سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

ادھر غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور شہریوں کےدرمیان تلخ کلامی کے واقعات رونما ہوئے۔ شہریوں کی طرف سےراملہ اتھارٹی کے اہلکاروں  کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پرعباس ملیشیا نے فلسطینیوں کو سعودی ٹیم کی آمد کی مخالفت کرنے پربرا بھلا کہا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے فلسطینی اتھارٹی کی دعوت پر راملہ اوراس کے بعد القدس کا دورہ کیا۔  سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی آمد کے خلاف فلسطینی عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیےگئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا