English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین: کیمیا فیکٹری میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک

share with us

یولین:15اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)چین کے جنوب میں ایک کیمیا فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوب میں گوآنگ شی جوآنگ  خودمختار علاقے کے شہر یولین کی تحصیل لوچوآن میں ایک کیمیا فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق دن 11بجے دھماکہ ہوا ہے۔دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کی وجوہات سے متعلق  تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔امدادی ٹیموں کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا