English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کا چشمہ امن آپریشن ، مشرقی کنارہ دہشت گردوں سے پاک

share with us

تل ابیض :15اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)آپریشن چشمہ امن کے تحت  دریائے فرات کے مشرقی کنارے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد تل ابیض کے مکین واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

  ترکی کی جنوبی سرحد  کو دہشت گردوں سے پاک کرنے  کےلیے شروع کردہ اس آپریشن  کے 5 ویں روز تل ابیض  میں امن قائم ہو چکا ہے۔ شام کی  قومی فوج   نے  قصبے  میں  حفاظتی تدابیر  کے تحت   نگرانی کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

   یاد رہے کہ راقہ سے متصل    اس علاقے   پر سن 2014 سے  داعش  کا قبضہ تھا  جہاں  بعد ازان  پی کےکے   نے امریکی تعاون سے اپنے ہاتھ وسیع کرنا شروع کر دیئے تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا