English   /   Kannada   /   Nawayathi

منبج سے عراقی سرحدوں تک محفوظ علاقہ قائم کیا جائیگا، صدر ایردوان

share with us

باکو:15اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع):15اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ شامی علاقے منبج سے لیکر عراقی سرحدوں تک کے علاقے کو محفوظ مقام کی حیثیت دی جائیگی۔

صدر ایردوان نے آذربائیجان  کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ترکی زبان بولنے والے ممالک کی  باہمی تعاون کونسل کے ساتویں سربراہی اجلاس  سے خطاب کیا۔

انہوں نے  اپنے خطاب میں  نو اکتوبر کو شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK کے خلاف شروع کردہ چشمہ امن کاروائی کا ذکر چھیڑتے ہوئے بتایا کہ آج صبح تک ہم نے تقریبا ایک ہزار مربع کلو میڑ کے رقبے کو دہشت گردوں سے نجات دلا د ی ہے، شمالی شام میں امن کے چشموں  میں دوبارہ ہریالی پیدا ہونے اور اپنے اہداف کو پانے تک  یہ جدوجہد  جاری  رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ "قلیل مدت کے اندر منبج سے عراقی سرحدوں تک  محیط علاقے میں  ایک محفوظ علاقے کا ماحول قائم کرتے ہوئے اولین طور پر دس لاکھ بعد ازاں 20 لاکھ شامی مہاجرین  کی ان کی مرضی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن واپسی  کو ممکن بنایا جائیگا۔"

اپنے خطاب میں آرمینیا کے زیرِ قبضہ بالائی قاراباغ کے مسئلے  کا بھی ذکر کرتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ "مسئلہ بالائی قارا باغ  کو پُر امن طریقے  اور آذربائیجان کی سرزمین کی سالمیت کی بنیاد  پر حل کرنے کی ہر ممکنہ کوششیں صرف کی جائینگی۔ "

ترک کونسل کے رکن ممالک کے مابین تجارتی امور کی راہ میں حائل رکاوٹوں  کا بھی ذکرکرتے ہوئے جناب ایردوان نے  بتایا کہ "بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کسٹم کوٹہ اس  تجارت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بطور ترک کونسل  ہمیں  دو طرفہ کوٹے کی بندش کو ختم کرنا ہوگا۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا