English   /   Kannada   /   Nawayathi

رواں ہفتے بریگزٹ ڈیل کا امکان، یورپی یونین مذاکرات کار

share with us

برطانیہ :15اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) یورپی یونین کے بریگزٹ کے لیے مقرر خصوصی مذاکرات کار مشیل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ رواں ہفتے کے دوران بریگزٹ ڈیل طے پا سکتی ہے بشرط يہ کہ سمجھوتے کے لیے مناسب برطانوی حکومتی تجاویز پیش کی جائیں۔ بریگزٹ ڈیل میں فریقین کو اس وقت آئرلینڈ کی پیچیدہ سرحدی صورت حال کا سامنا ہے۔ بارنیئر کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ مناسب اور عمدہ توقعات کو قانونی الفاظ کی شکل دے دی جائے تاکہ معاملات آگے بڑھ سکیں۔ مشیل بارنیئر آج منگل کو یونین کے وزراء کے ساتھ ایک میٹنگ میں برطانوی تجاویز کو زیر بحث لائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا