English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر: بی جے پی کے انتخابی منشور میں ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ

share with us

نئی دہلی:15اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی نے منگل کو اپنے انتخابی منشور میں نوجوانوں کو ایک کروڑ روزگار اور سوکھے سے آزاد مہاراشٹر کا وعدہ کیا۔سمپن، سمردھ اور سمرتھ نامی 40 صفحات کے مینی فسٹو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹی یہ یقینی بنانے کی کوشش کرے گی کہ مہاتما جیوتبا پھولے، ساوتری بائی پھولے اور ساورکر کو بھارت رتن دیا جائے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق،وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس اور بی جے پی کے نیشنل ورکنگ پریسیڈنٹ جے پی نڈاکے ذریعے اجرا کیے گئے پارٹی کے مینی فسٹو  کو ان پالیسیوں اور پروجیکٹس کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو پچھلے 5 سالوں میں ریاستی حکومت کے ذریعے مختلف مرحلوں میں اعلان کیے گئے یا نافذ کیے گئے تھے۔

روزگار مہیا کرانے کے علاوہ بی جے پی نے  عوام کو لبھانے والا کوئی دوسراوعدہ نہیں کیا۔ مینی فسٹو میں ہر طرح کے اکانومک گروتھ میں خواتین کی 50 فیصدی شراکت داری یقینی بنانے کا بھی وعدہ کیا گیا۔اس بار خاص طور سے زراعت ، آب پاشی اور انفراسٹرکچر کے سیکٹر میں میگا پروجیکٹ اور اصلاحات کو پورا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ وہیں مڈل کلاس کے ووٹ پر نظر رکھتے ہوئے بی جے پی نے 2021 تک سبھی کو گھر مہیا کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

حکمراں پارٹی نے مغرب میں بہنے والی ندیوں سے 167 ٹی ایم سی پانی لاکر دیرینہ واٹر گریڈ پروجیکٹ کو پورا کرنے اور پورے مہاراشٹر کے ہر گاؤں میں پائپ کے ذریعے سے پانی فراہم کرانے کا وعدہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اپنے وعدے کو ایک بار پھر سے دوہرایا۔پارٹی نے اپنے مینی فسٹو میں 2020 تک اندو ملز میں بی آر امبیڈکر میموریل کا کام پورا کرنے کے ساتھ ہی شیواجی مہاراج میموریل کا کام بھی پورا کرنے کا وعدہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا