English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوؤں کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے ہی ہندوؤں کے مطالبات پورے نہیں کررہے ہیں :  متالک بی جے پی پر برس پڑے 

share with us

چکمنگلورو 14/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  سری رام سینا کے قومی صدر پرمود متالک بی جے پی کے برسرِ اقتدار پر آنے کے بعد راگ الاپا تھا، آج وہی پرمود متالک بی جے پی کی کھلے عام مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہ کہ ہندوؤں کے نام پر ہی انہوں نے اقتدار حاصل کرلیا ہے اور اب ہندو مذاہب ماننے والوں کے ہی مطالبات پورے نہیں ہورہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پروگراموں کے انعقاد کی اجازت نہ دے کر بی جے پی ان کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امسال کا دتہ مالا ابھیان پورا نہیں کیا ہے۔ چکمنگلور ضلع انتظامیہ نے ہمیں دتہ سوامی کی مور تی شوبھا یاترا میں لے جانے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے ہم نے اس فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے شوبھا یاتراہی منسوخ کردی ہے اور خاموش جلوس نکال کر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا