English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحابیات کی زندگی خواتین اسلام کے لئے بہترین نمونہ

share with us

 

خواتین کے اجتماع سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا خطاب

قرآن مجید میں بہترین اور مثالی مومن عورت کی صفات کا تذکرہ کیا گیا ہے ،اور یہ تذکرہ اسی لئے ہے کہ اس کی روشنی میں مسلمان عورتیں اپنے اخلاق و کردار کی تشکیل کریں، قرآن مجید میں بتایا گیا ہے کہ مومن عورت کو اسلامی احکامات کا پابند، صبر و شکر کا عادی ،فرائض اور واجبات کی پابند اور اللہ کی یاد اور اس کے ذکر سے وابستہ رہنے والی ہونا چاہئے ، قرآن مجید میں یہ بھی سکھایا اور بتایا گیا ہے کہ مومن خاتون اخلاق کی بلندی اور کردار کی پاکیزگی کی راہ پر چلنے والی ہو۔ مسلمان بہنوں کے لئے صحابیات کی زندگی بہترین نمونہ ہے ، اس نمونے کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال کر بہترین مثالی مومن خاتون بناجاسکتا ہے۔ اس طرح کا اظہار کا خیال حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)نے جامعہ مومنہ للبنات فیض اللہ گنج ،لکھنو میں منعقد خواتین کے پروگرام میں کیا۔ یہ پروگرام آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی ممبر محترمہ نزہت پروین صاحبہ کے زیراہتمام اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی ویمنس ونگ کی سربراہ ڈاکٹر اسماء زہرا کی صدارت میں ہوا،جس میں خواتین کی قابل لحاظ تعداد شریک ہوئی،جامعہ میمونہ للبنات میں ہونے والے اس اہم اور بامقصد پروگرام سے ڈاکٹر اسماء زہرا صاحبہ ،ممدوحہ ماجد صاحبہ(رکن مجلس عاملہ مسلم پرسنل لا بورڈ) اور محترمہ فہمیدہ ریاض صاحبہ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر اسماء زہرا نے اپنے خطاب میں *بے حیائی سے بچنے اور شرم و حیا اور پاکیزگی کی راہ پر چلنے کی تلقین کی اور خواتین کو یہ بتایا کہ آپ کی کامیابی بے شرمی اور بے حیائی میں نہیں، عفت و عصمت اور پاکدامنی میں ہے، انہوں نے گھر کی زندگی کو سنوارنے اور اولاد کی تربیت پر دھیان دینے کی بھی نصیحت کی۔* ممدوحہ ماجد صاحبہ نے یہ بتایا کہ *ہر کامیاب گھر کے پیچھے ایک سلیقہ شعار اور سمجھدار خاتون کا ہاتھ ہوتا ہے،گھر کے انتظام کو بہتر انداز میں سنبھالنا اور اولاد کی اچھی تربیت کا اہتمام کرنا یہ ایک دینی فریضہ ہے ۔*
دوپہر تین بجے سے شروع ہونے والا یہ بامقصد پروگرام سوا پانچ بجے حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی دعاپر اختتام پذیرہوا۔جلسے کا انتظام و اہتمام کرنے میں جناب انور خالد خان صاحب، جناب مولانامحمدمستقیم ندوی صاحب اور ان کے رفقاء شریک رہے ، ان حضرات کی کوششوں سے دور دراز کی خواتین بھی اس پروگرام میں حاضر رہیں اور انہوں نے استفادہ کیا، *آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے خواتین کی نشستوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ خواتین میں زیادہ سے زیادہ دینی شعور پیدا کیاجائے اور انہیں دین داری اور پرہیز گاری کے مزاج سے قریب کیا جائے،* آج کا یہ پروگرام بھی اسی تحریک کی ایک کڑی ہے اور بحمداللہ ملک کے مختلف حصوں میں خواتین کے درمیان زمینی سطح پر کام کیاجارہا ہے ۔امید کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے، باذن اللہ!

سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا