English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں مسلسل دو راتیں بجلی ندارد :  کیا ہے اصل مسئلہ؟؟  

share with us

بھٹکل 14/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں رات بھر بجلی غائب ر ہنے کی وجہ سے عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا پڑا۔ سنیچر کے روز سے رات کے اوقات میں کڑک اور گرج کی وجہ سے بجلی غائب ہوگئی اور کئی علاقوں میں صبح گیارہ بجے کے بعد تو کئی علاقوں میں دوپہر میں بحال کی گئی۔ بجلی بحال ہونے کے باوجود آنکھ مچھولی کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔ کچھ وقت کے لیے بجلی آتی اور جیسے ہی کسی بھی کام کرنے کے میں سو چتے تو پھر بجلی ندارد، شام کے قریب بجلی تقریباً اکثر علاقوں میں بحال کردی اور پھر اتوار کی رات بھی کڑک اور گرج کا سلسلہ شروع ہونے پر بجلی دوبارہ غائب ہوگئی۔ ہیسکام کے رابطہ نمبر کے ذریعہ رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ کمٹہ سے ہی مین سپلائی نہ ہونے سے بھٹکل اور اس کے جملہ علاقوں میں بجلی نہیں ہے۔ لوگوں نے کڑک او رگرج دیکھ کر ہی اندازہ لگایا تھا کہ رات بھر بجلی بحال ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ انورٹر استعمال کرنے والے سینکڑوں گھر کے افراد کو بھی کل رات بجلی نہ ہونے کا غم رہا کیونکہ سنیچر کی رات بجلی نہ ہونے سے رات بھر انورٹر استعمال ہوچکے تھے اور اتوار کے روز بھی مسلسل بجلی نہ ہونے سے انوٹر چارج نہیں ہوسکے، اس لیے کئی گھروالوں نے بجلی کے بغیر ہی رات گذاری جو ان پر کسی بجلی سے کم نہیں تھی۔ صبح کے وقت ہیسکام عملہ سے رابطہ کرنے پر جواب ملا کہ گیارہ بجے کے قریب تک بجلی بحال کردی جائے گی لیکن دوپہر تک بھی اکثر علاقوں میں بجلی نہیں تھی۔ فکروخبر کے مطابق شام ہوتے ہوتے اکثر علاقوں میں بجلی فراہم کردی گئی اور لوگوں نے اب سکون کی سانس لی۔ عوام نے بار بار بجلی کٹوتی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو جلد ازجلد ان مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں سوشیل میڈیا بھی متعلقہ ذمہ داران سے فون کے ذریعہ بات چیت بھی وائرل کردی گئی جس میں عوام اپنے غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا