English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی اتھارٹی نے 5 سگے بھائیوں سمیت 7 فلسطینی گرفتار کرلیے

share with us

رام اللہ :14اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے الزام عاید کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن کے علاقوں میں تلاشی کے دوران پانچ سگے بھائیوں سمیت کم سے کم سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سابق اسیران شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران پانچ سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت حمزہ المعتز باللہ، المنتصر باللہ، المجاھد باللہ اور المعتصم باللہ الجیاوی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عباس ملیشیا نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران دو سابق اسیران محمد رمضان کو نابلس سے جبکہ ایک دوسرے فلسطینی ثائر ابو سندس کو الخلیل سے حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں رام اللہ اتھارٹی کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا