English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیونس کے صدارتی انتخابات: ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید صدر بن گئے

share with us

تیونس:14اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)تیونس میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید نے اپنے حریف نبیل القروی کو واضح اکثریت سے شکست دے دی ہے اور وہ ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

خبرکے مطابق ، صدارتی امیدوار قیس سعید نے 72.53 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ انکے حریف  نبیل القروی کو 27٫47 فیصد ووٹ ملے۔

صدارتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں گزشتہ ماہ منعقدہ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صرف دو امیدواروں قیس سعید اور نبیل القروی کے درمیان مقابلہ تھا۔

 انتخابی کمیشن کے مطابق ملک  بھر  رائے دہندگان کا شرح تناسب 57٫8 فیصد رہا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا