English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ نے اسرائیلی فوج کے طویل المیعاد منصوبے پر پانی پھیر دیا

share with us

تل ابیب:13اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کردوں کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے  اسرائیلی فوج کے طویل المیعاد منصوبے پرپانی پھیر دیا۔

عبرانی ٹی وی چینل '12' کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے موجودہ آرمی چیف نے 'کثیر سالہ' منصوبہ تیارکیا تھا جس کی نگرانی آرمی چیف اویو کوحاوی خود کررہےتھے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کرد آبادی کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے اسرائیل کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے امریکی صدر کا ترکوں کی حمایت ترک کرنا حیران کن ہے۔ اسرائیل کو یہ یقین نہیں تھا کہ وہ امریکا شام میں کردوں کی حمایت سے دست بردار ہوگا۔ جیسے ہی ترکی نے شام میں کردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تو امریکا نے وہاں سے اپنی فوج نکال لی۔ حالانکہ امریکا نے اسرائیل کو یقین دلایاتھا کہ وہ شام میں کرد ملیشیا کی حمایت اور اس کی ہرممکن مدد کرے گا۔

اسرائیلی فوج کے ایک سینیر عہدیدار کا کہنا تھا کہ کہ  یہ ایک انتہائی سنجیدہ اقدام  ہے۔ امریکی صدرنے  اسرائیلی فوج کی قیادت کو اپنے منصوبے کو تبدیل کرنے پرمجبور کردیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کا کثیر سالہ منصوبہ 2016ء میں تیار کیا گیا تھا جسے 2020ء تک برقرار رہنا تھا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے میں توسیع کی جانا تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا